Home / پاگل خان کاانجام قریب ہے،راناثنااللہ

پاگل خان کاانجام قریب ہے،راناثنااللہ

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کےعمران خان پرلفظی وار۔ کہتےہیں تکبراوررعونت میں غرق پاگل خان اپنےانجام کوپہنچنےکےقریب ہے۔

انہوں جیوٹی وی کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےکہاکہ عمران خان حماقتیں خودکررہاہےاوران کےحماقتوں کےنتائج کاالزام حکومت پرلگارہاہے۔ راناثنااللہ نےکہاکہ اس فتنےکاقلع قمع اسی وقت ہوناچاہیےورنہ یہ قوم کوکسی حادثےسےدوچارکردےگا۔

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کےاحمق ٹولےکےعلاوہ پوری قوم کی توجہ اس وقت سیلاب پرمرکوزہے۔ انہوں نےکہاکہ اس وقت رینجرزاورآرمی کےدستےبڑی تعدادمیں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

وزیرداخلہ نےبتایاکہ موجودہ سیلابی صورتحال میں ڈی جی ایم اونےضمنی الیکشن کیلئےفوجی دستےدینےسےمعذرت کی جس کےبعدہم نےڈی جی ایم اوکاجواب الیکشن کمیشن کوبھیجااورالیکشن کمیشن نےضمنی الیکشن ملتوی کرنےکااعلان کردیا۔

انہوں نےکہاکہ ضمنی الیکشن کےالتوامیں حکومت کاکوئی ہاتھ نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …