Home / عمران خان کی نئی اورزیادہ شدیددھمکی

عمران خان کی نئی اورزیادہ شدیددھمکی

Imran Khan media talk

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت اورالیکشن کمیشن کوتازہ اورزیادہ شدیددھمکی۔ کہتےہیں اگرانہوں نےشفاف الیکشن نہ کرائےتووہ زبردستی الیکشن کرائیں گے۔

گوجرانوالہ میں پارٹی جلسےسےخطاب کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکارکن تیار ہو جائیں،اس وقت ملک میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، حقیقی آزادی چھیننا پڑتی ہے، اب زبردستی الیکشن کرائینگے، کارکن تیار ہوجائیں،جلد کال دوں گا۔

عمران خان نے کہا فوری الیکشن ہمارا مطالبہ ہے،میں قوم کو جلدپرامن احتجاج کی کال دونگا،ہم زبردستی الیکشن کروائیں گے،قوم جاگ اٹھی ہے قوم اپنی آزادی چھینے گی،میں نےاپنی تیاری مکمل کر لی ہے،قوم بھی تیارہوجائےاورنوجوان بھی ، جب بھی کال دوں گاتوقوم نکلےگی۔

انہوں نےایک بارپھراسٹیبلشمنٹ سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ معیشت نیچے جارہی ہے،آپ سے قوم پوچھے گی اورذمہ دار ٹھہرائے گی کہ آپ کی وجہ سے معیشت نیچے گئی۔ ابھی بھی ٹائم ہے کہ اس ملک کو نیچے جانے سے بچائیں۔انہوں نےکہاکہ مجھے اس لیے ہٹایا گیا کہ میں کسی اور ملک کا حکم ماننے کے لیے تیار نہیں تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …