ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نے منگل کےروزپی ڈی ایم کی زیرقیادت حکومت کی طرف سے منظورکردہ قومی احتساب آرڈیننس (نیب) میں ترامیم کوچیلنج کرنےوالی درخواست پراپنافیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت مکمل کی۔
قومی احتساب (ترمیمی) ایکٹ 2022 سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث، حکومتی وکلا اور دیگر فریقین نے اپنے دلائل جمع کرائے۔
آج کی سماعت کے دوران، چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ عدالت عظمیٰ جلد ہی "مختصر اورسوئٹ” فیصلہ سنائے گی۔