Home / راناثنااللہ نےفضل الرحمان کوآئینہ دکھادیا

راناثنااللہ نےفضل الرحمان کوآئینہ دکھادیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن پنجاب کےصدرراناثنااللہ کہتےہیں موجودہ حالات میں حکومت بناناپاکستان کےمفادمیں ہے،یہ کسی جماعت کاذاتی مفادنہیں۔ اگرحکومت نہیں بنتی اورہنگ پارلیمنٹ کی صورتحال برقراررہتی ہےتوملک ایک نئےبحران کاشکارہوجائےگاجس کےاثرات بہت نقصان دہ ہوں گے۔

جیونیوزپرشاہزیب خانزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہااس وقت دوجماعتیں مل کرہی حکومت بناسکتی ہیں اوراسی لئےہم نےپیپلزپارٹی سےبات کی ہے۔ انہوں نےمولانافضل الرحمان سےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ سولہ ماہ کی جس حکومت کاخمیازہ وہ بھگت رہےہیں اسےہمارےگلےڈالنےمیں مولاناکابنیادی کردارتھا۔ جس دن شہبازشریف اسمبلی تحلیل کرنےجارہےتھے،اس روزمولانافضل الرحمان اورآصف زرداری نےنوازشریف اورشہبازشریف کوایساکرنےسےروکا۔ایسانہیں ہوناچاہیےکہ چیزاچھی ہےتومیری اوراگراچھی نہیں توآپ کی۔۔

راناثنااللہ نےکہاہم دکھاناچاہتےہیں کہ اس وقت جوملک،ریاست اورعوام کےبہترین مفادمیں ہےہم وہ کرنےجارہےہیں،ذاتی سیاست نہیں کررہے۔اب اگراس میں کامیاب نہیں ہوتےاورکوئی ذاتی سیاست کرنےوالاکامیاب ہوجاتاہےتوپھرقصوروارہم تونہیں ہونگے۔

رہنمان لیگ نےکہامستحکم حکومت ملک کےمفادمیں ہےلیکن مستحکم حکومت خالی ہمارےچاہنےسےتونہیں بنےگی،اس کیلئےضروری ہےکہ دومرکزی جماعتیں ایک طرف ہوں ۔انہوں نےکہاچلیں مولاناہمارےساتھ نہیں ملتےتوپی ٹی آئی سےمل جائیں،ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔۔

ایک سوال کےجواب میں کہاہم نیک نیتی سےملک کوبحران سےنکال کرسیاسی استحکام کی طرف لےجاناچاہتےہیں،اب اس کانتیجہ کیانکلتاہے،اللہ ہی بہترجانتاہے۔ ہم تاریخ میں اپنےکردارکودرست سمت میں رکھناچاہتےہیں ۔ آزادارکان اگراپنی اکثریت ثابت کردیتےہیں ہیں توشوق سےحکومت بنالیں،ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

راناثنااللہ نےدبےالفاظ میں جےیوآئی پرطنزکرتےہوئےکہاکون نہیں جانتاتھافیلڈمیں مولاناکی جماعت کےکیاحالات ہیں؟اس حوالےسےالیکشن سےپہلےکےتجزئیےاورتبصرےبھی موجودہیں۔ انہوں نےکہاہم نےالیکشن نتائج کوتسلیم کیاہے،میں اپنےحلقےکےنتائج سےمطمئن ہوں۔مولاناکونتائج پرتحفظات ہیں تووہ متعلقہ فورم سےرجوع کریں لیکن ان کایہ کہناہےفیصلےاب ایوان میں نہیں میدان میں ہونگے،اس سےاتفاق نہیں کرتا ۔۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …