Home / پی ٹی آئی کالندن میں احتجاج

پی ٹی آئی کالندن میں احتجاج

PTI Protest in London

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کابرطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کےکارکنوں نے مطالبہ کیاپاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو اس کاچھیناگیامینڈیٹ واپس دیا جائے۔ شرکا کا کہنا تھاسیاسی استحکام کے لیےایساکرناضروری ہے۔

مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نےبانی پی ٹی آئی کوجیل سےنکالنےکامطالبہ کیا۔ ذلفی بخاری کا کہناتھاانتظارپنجوتھاکےساتھ جوکچھ ہواوہ قابل مذمت ہے۔

گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کابینچربنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نےاحتجاج کیااوروہاں ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگرنے مظاہرین سےخطاب کیاتھا۔

تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پرحملہ کیااوراس پرمکےبرساتےرہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …