Home / پی ٹی سی ایل کی سائبرسکیورٹی سروسزکاآغاز

پی ٹی سی ایل کی سائبرسکیورٹی سروسزکاآغاز

PTCL Cyber security system launched

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نےشہریوں باالخصوص کاروباری اداروں کی سہولت کیلئےاپنےجدیدترین سکیورٹی آپریشن مرکزمیں نئی سائبرسکیورٹی خدمات کی فراہمی کاآغازکردیاہے۔

قومی اخبارکےمطابق پی ٹی سی ایل کےاس اقدام کامقصدکاروباری اداروں اورمالیاتی صارفین کوسائبرحملوں سےتحفظ فراہم کرناہے۔ ایس اوسی پرمبنی یہ سائبرسکیورٹی سسٹم صارفین کےڈیٹا،ڈیجیٹل اثاثوں اورانفراسٹرکچرکودرپیش متعدداقسام کےسائبرسکیورٹی حملوں سےمحفوظ بنانےکیلئےایک طرح کامضبوط ڈیجیٹل حصارفراہم کرتاہے۔

یہ سسٹم ایپلی کیشنز،کوڈ،پورٹس،سرورزاورویب سائٹس کےساتھ سسٹم کی غیرمجازرسائی کےپوائنٹس سمیت بیرونی ڈیجیٹل حملوں کےخلاف مسلسل اورقابل بھروسہ سکیورٹی فراہم کرتاہے۔

اس کےعلاوہ صارفین کوبہترسائبرسکیورٹی کی فراہمی کیلئے، ڈیٹاکی آسان اورفوری ترسیل ، شفافیت کےساتھ ہارڈوئیر،سافٹ وئیر،مختلف نیٹ ورکس پرایکس ڈیزاےسروس اینڈپوائنٹس اورکلاوڈکی گرانیولرکنٹرول کی سہولت بھی دیتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …