Home / آئینی ترمیم پراتفاق رائےہوگیا

آئینی ترمیم پراتفاق رائےہوگیا

PMLN, PPP, JUI consensus on amendment

ویب ڈیسک ۔۔ آئین میں ترمیم کیلئےمسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اورجےیوآئی ایک پیج پرآگئے ۔ تینوں جماعتوں نےعدالتی اصلاحات کی حدتک ایک دوسرےسےاتفاق کرلیا،دیگرنکات پراتفاق رائےکی بھی جلدتوقع ہے۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کیلئےیہ بڑابریک تھروسابق وزیراعظم نوازشریف کےگھرجاتی عمرہ میں عشائیےکےبعدسامنےآیا۔ نوازشریف نےاپنےگھررات کےکھانےپرصدرآصف زرداری ، بلاول بھٹواورمولانافضل الرحمان کومدعوکیا۔ کھانےکےدعوت کےدوران آئینی ترمیم پربھی سیرحاصل گفتگوہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےمولانا فضل الرحمان نےکہاعدلیہ سے متعلق اصلاحات پراتفاق رائےہواہے، دیگرنکات پربھی مشاورت کریں گے۔ ترمیم کاابتدائی مسودہ کل بھی ناقابل قبول تھا،آج بھی اسےمسترد کرتے ہیں۔

اس موقع پربلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکل پیپلزپارٹی اورجے یو آئی کےدرمیان اتفاق ہواتھا،آج تین جماعتوں کےدرمیان اتفاق ہوا، آئینی عدالتوں کے ذریعے آئین کی بالادستی اورفوری انصاف چاہتےہیں۔ اصلاحات کےبعدعوام کونظرآئے گاآئین کےدفاع کےلیے کیا کرتے ہیں، مناسب وقت پر مجوزہ ترمیم کو دونوں ایوانوں سے پاس کرایاجائےگا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےکہاعدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پرتین پارٹیوں کااتفاق رائے ہوچکا، دیگر مجوزہ نکات پربھی آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائےگا۔ عدالتی اصلاحات کےبعدعدالتی نظام سےجلدانصاف ملےگا۔

مولانا فضل الرحمان نےکہاکل اسلام آبادپہنچ کرپی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرونگا،کوشش ہوگی ان کی رائےبھی آئینی ترمیم میں شامل کریں۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …