ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےایک بارپھرتحریک انصاف کودہشت گردجماعت قراردےدیا۔ کہایہ وہ جماعت ہےجس نےلاہورمیں طالبہ سےزیادتی کےجھوٹےواقعےکوبنیادبناکرفساداورانتشارپھیلانےکی کوشش کی ۔
لاہورمیں تفصیلی پریس کانفرنس کرتےہوئےمریم نوازنےکہا10اکتوبرکوبچی کےساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ رپورٹ ہوالیکن اس روزتوبچی کالج گئی ہی نہیں ۔ ہم آج تک متاثرہ بچی کی تلاش میں ہیں ، جس بچی کانام لیاجارہاہےوہ اپنےگھرمیں سیڑھیوں سےگرنےکےبعدہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ جس گارڈپرریپ کاالزام ہےوہ چھٹیوں پرتھا،پولیس اسےسرگودھاسےگرفتارکرلےلاہورلائی ۔
مریم نوازنےکہاسرےسےایک جھوٹی کہانی گھڑی گئی ، جب کوئی واقعہ ہواہی نہیں تومتاثرہ بچی کیسےملےگی؟پی ٹی آئی نے ایک ایسےواقعے کو انتشارکیلئےاستعمال کیاجس کاکوئی وجودہی نہیں۔ احتجاج کی کوششوں میں باربارناکامی کےبعدپی ٹی نےیہ خطرناک سازش بنائی۔ بچی کی والدہ نےکہاسازشی کردارکوبےنقاب کرناآپ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نےکہاوزیر تعلیم کوتحقیقات کئےبغیرکالج کی رجسٹریشن معطل نہیں کرنی چاہیے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔