ویب ڈیسک ۔۔ باکمال لوگ،لاجواب سروس کےحوالےسےآپ اکثرخبریں پڑھتےرہتےہیں۔ یہ خبربھی اسی سےمتعلق ہے۔
خبرکےمطابق پی آئی اےانتظامیہ نےاپنی خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کےخلاف ایک نجی ہوٹل میں عملےکےساتھ بدتمیزی کرنےکےالزام میں تادیبی کارروائی کی ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق یہ واقعہ اسلام آبادکےایک نجی ہوٹل میں پیش آیاجہاں پی آئی اےکی فلائٹ اٹینڈنٹ انیداآرائیں اوران کےکچھ کولیگ کمرہ لینےکی غرض سےپہنچے۔ ہوٹل میں کمرہ خالی نہ ہونےپرانیداآرائیں غصےمیں آگئیں اورہوٹل عملےکوخوب سنائیں۔ اس کےعلاوہ انہوں نےریسپشن پرپڑےہوئےفون کاریسیوربھی غصےمیں نیچےپٹخ دیا۔
اس صورتحال پرہوٹل انتظامیہ نےسکیورٹی بلالی اورپی آئی اےکےملازمین کوباہرنکالنےکیلئےکہا۔ معاملہ نوٹس میں آنےپرقومی ائرلائن
نے ایئر ہوسٹس انیدا آرائیں کو دو ماہ کے لیے غیر ملکی پروازوں پرجانےسےروک دیا ہے اور اس کےعلاوہ ان کےساتھ موجود مرد ساتھی حاجی ظفر علی کوبھی ان کےروئیےکےخلاف نوٹس جاری کیاہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ اس طرح کاسلوک غیر پیشہ ورانہ ہے اور پی آئی اے کی تنظیمی ساکھ کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
