Home / خواجہ سراوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس

خواجہ سراوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس

driving license for transgenders

ویب ڈیسک ۔۔ خواجہ سراوں کےبنیادی حقوق کی جانب ایک قدم اوربڑھاتےہوئےپنجاب میں خواجہ سراءوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاکام شروع ہوگیاہے۔

اس حوالےسےلاہورسٹی ٹریفک پولیس نےکام کاآغازبھی کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، محکمہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ 10 دنوں میں لبرٹی مارکیٹ میں تحفظ مرکز برائےٹرانس جینڈرز سے دس سے زائد افراد کولرننگ لائسنس پرمٹ جاری کیے ہیں۔

پولیس کےمطابق لرنرپرمٹ کے اجراء کےبعد مستقل لائسنس جاری کیا جائے گا۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ارکان نےتحفظ مراکزکے قیام پرٹریفک پولیس کا شکریہ اداکیا۔

ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا عمل دن کے 24 گھنٹےاورہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی پی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل سے فائل سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔ درخواست دہندگان اب ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دیتےوقت اپنا قومی شناختی کارڈدکھا سکتے ہیں۔

اس کےعلاوہ محکمہ ٹریفک پولیس نے درخواست دہندگان کواپنی نجی کاروں پرڈرائیونگ ٹیسٹ کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ امیدواروں کے لیے اس عمل کومزیدآسان بنانے کے لیے پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے نظام کے ایک حصے کے طور پر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …