Home / پشاوردھماکہ،93شہید،150زخمی،کالعدم ٹی ٹی پی نےذمہ داری قبول کرلی

پشاوردھماکہ،93شہید،150زخمی،کالعدم ٹی ٹی پی نےذمہ داری قبول کرلی

Peshawar police lines mosque blast

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پشاورشہرکےتھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندرخود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 93 افراد شہید جبکہ 150سےزائدلوگوں کےزخمی ہونےکی اطلاع ہے۔زخمیوں اورشہیدہونےوالوں میں زیادہ ترتعدادپولیس سےتعلق رکھنےوالےافرادکی ہے۔

الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق خودکش حملہ آورنےعین اس وقت خودکودھماکےسےاڑایاجب کہ ظہرکی نمازکیلئےجماعت کھڑی ہوچکی تھی اوراطلاعات کےمطابق خودکش حملہ آورپہلی صف میں موجودتھا۔

دھماکےمیں کس قسم کابارودی مواداستعمال کیاگیا،اس حوالےسےتفتیشی ٹیموں نےجائےوقوعہ سےضروری شواہداکٹھےکرلئےہیں۔ ان شواہدکی جانچ کےبعدہی دھماکہ خیزموادکی نوعیت اوراس کی شدت کےبارےمیں کچھ کہاجاسکےگا۔ تاہم یہ بتایاگیاہےکہ دھاکااس قدرشدیدتھاکہ اس کےبعدمسجدکی چھت نیچےآگری۔ اب تک کی اطلاعات کےمطابق بہت سےلوگ اب بھی ملبےتلےدبےہوئےہیں جنہیں نکالنےکیلئےریسکیوآپریشن جاری ہے۔

خودکش حملہ آورکےبارےمیں کہاجارہاہےکہ وہ تھانےکے دروازےسےاندرداخل ہوااورمسجدکےراستےمیں دوتین چیک پوسٹ عبورکرکےمسجدمیں پہنچااوردھماکاکردیا۔

جس علاقےمیں یہ واقعہ ہواہےاسےپشاورکاریڈزون کہاجاتاہےکیونکہ اس علاقےمیں بہت سی حساس عمارتیں،دفاتراوررہائش گاہیں ہیں۔ اب تفتیشی ادارےاس بات کاجائزہ لےرہےہیں کہ ایک خودکش حملہ آوراتنےحساس علاقےمیں کیسےداخل ہوااورکیسےپولیس لائنزکی مسجدتک بغیرکسی کےنوٹس میں آئےپہنچ گیا۔

اسپتال انتظامیہ نےزخمیوں کیلئےاونیگٹوخون کےعطیات کی اپیل کی ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نےذمہ داری قبول کرلی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نےپشاورمسجدمیں دھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی مذمت
وزیراعظم شہبازشریف نےپشاورکی مسجدمیں دہشت گردحملےکی شدیدمذمت کی ہے۔ دھماکےکےکچھ دیربعدوزیراعظم پشاورپہنچےاورزخمیوں کی عیادت کی۔ دورہ پشاورمیں شہبازشریف نےآئی جی کےپی سےاستفسارکیاکہ پولیس لائنزکاایک ہی گیٹ ہےتوخودکش حملہ آورکیسےاندرداخل ہوا؟ جس پرآئی نےجواب دیاکہ ممکن ہےحملہ آورپہلےہی سےاندررہ رہاہو؟

خیبرپختونخوامیں ایک روزہ سوگ

صوبہ خیبرپختونخواہ میں آج ایک روزہ سوگ کااعلان کیاگیاہے۔

ریسکیوآپریشن مکمل

دھماکےکےبعدشروع ہونےوالاریسکیوآپریشن منگل کی دوپہرتک مکمل کرلیاگیا۔ ریسکیوآپریشن مکمل ہونےکےبعدزخمیوں کی تعداد250سےزائدبتائی جاتی ہے۔ بیشترپشاورکےلیڈی رینڈنگ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخواکی میڈیاکوبریفنگ

آئی جی خیبرپختونخوامعظم جاہ انصاری نےمیڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ دھماکےمیں 10 سے12 کلوگرام موادکااستعمال کیاگیاہے۔ ان کاکہناتھاکہ اس سارےواقعےمیں دیکھاجارہاہےکہ کہاں سکیورٹی لیپس ہواہے۔ آئی جی کےپی نےبتایاکہ کالعدم ٹی ٹی پی نےپہلےدھماکےکی ذمہ داری قبول کی پھرواپس لےلی ۔ انہوں نےاس دھماکےمیں جماعت الاحرارکےملوث ہونےکاخدشہ ظاہرکیاجوکہ طالبان سےالگ ہونےوالاکوئی گروپ ہے۔

آئی جی کامزیدکہناتھاکہ ایک اعلیٰ سطحی جےآئی ٹی بنادی گئی ہےجودھماکےکی تحقیقات کرکےرپورٹ جمع کرائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …