Home / اگرآپ کےفون میں یہ ہےتوکوئی فکرنہیں ۔۔

اگرآپ کےفون میں یہ ہےتوکوئی فکرنہیں ۔۔

mobile satellite texting

ویب ڈیسک ۔۔ اگرکبھی ایساہوکہ آپ کسی جگہ اتنےبرےپھنس جائیں اورِادھرکےرہیں نہ اُدھرکے ۔۔ تویقیناًآپ سوچیں گےکہ کاش کوئی میری آوازسن لےیااسےمیراپیغام مل جائےاورمیں اس مشکل سےنکل جاءوں۔

اچھافرض کریں کہ آپ واقعی ایسی صورتحال میں پھنس گئےہیں اورکسی کوبہت ضروری ٹیکسٹ پیغام بھیجناچاہتےہیں اورمحض آسمان کی طرف دیکھنےسےایساہوجائے،بھلےآپ کےپاس کوئی ساموبائل فون ہو۔۔ توکیسالگےگا؟

پچھلےسال یعنی 2022میں ایپل پہلی ایسی امریکی ٹیک کمپنی بن گئی جس نےاپنی ڈیوائسزمیں سیٹلائیٹ ٹیکسٹ بھیجنےکی نئی صلاحیتیں متعارف کرائیں۔ ایپل نےاسےآئی فون14کےساتھ ہنگامی حالات میں مددکیلئےکال کرنےکےنظام کےطورپرپیش کیا۔ یہ سب کرنابہت آسان ہے۔ آپ نےبس اپنےموبائل فون کوآسمان کی طرف کرناہے،فون کواوپرسےگزرنےوالےسیٹلائیٹ کےساتھ لائن اپ کرناہےاورپھرآپ نےاپناٹیکسٹ میسج حکام کوبھیج دیناہے۔ آپ اس طریقےسےجی پی ایس ڈیٹابھی بھیج سکتےہیں۔

ایپل کی دیکھادیکھی دوسری کمپنیاں بھی اب سیٹلائٹ ٹیکسٹنگ کو فون کی دنیامیں اپنےلئےنیامقصدبناکرمیدان میں کودنےکیلئےتیارہیں۔

ریسرچ فرم ٹیک سپونینشئل کےتجزیہ کارایوی گرین گارٹ کےمطابق 2023یقینی طورپرموبائل سیٹلائٹ کونیکٹویٹی کاسال ہے۔ ہرکوئی یہ کررہاہےاوراپنےاپنےطریقےسےکررہاہے۔

آئی فون 14 کے کچھ مالکان کو مبینہ طور پران کےموبائل فون کی اسی خاصیت کی بدولت بچایا جا چکا ہے۔ انہی لوگوں میں وہ شخص بھی شامل ہے جوالاسکا میں آرکٹک سرکل کے اوپر برف کی مشین سے سفر کرتے ہوئےایک جگہ پھنس گئےتھے۔ ایک اورکیس میں ایک جوڑا لاس اینجلس کے جنگل میں ایک گہری وادی میں گرگیا اورمددبھیجنے کیلئےآئی فون کا استعمال کیا۔30 منٹ سے بھی کم وقت میں انہیں بچا لیا گیا۔

لاس اینجلس کاونٹی شیرف سارجنٹ جان گلبرٹ نےلاس اینجلس اخبارکوبتایاکہ آئی فون کی سیٹلائٹ ٹیکسٹنگ کی خصوصیت کے بغیرایمرجنسی سروس سےرابطہ ممکن نہیں تھااورکسی کو ان کی تلاش کے لیے معلوم نہ ہوتا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …