Home / معطل ٹویٹراکاونٹ کی بحالی کیلئےاپیل ۔۔

معطل ٹویٹراکاونٹ کی بحالی کیلئےاپیل ۔۔

twitter suspended account appeal

ویب ڈیسک ۔۔ ٹویٹرصارفین کیلئےخبرہےکہ اب وہ اپنےاکاونٹ کی معطلی کےخلاف اپیل کرسکیں گے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرزکےمطابق ٹویٹرانتظامیہ یکم فروری سے شروع ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بحالی کے نئےقوانین کےتحت صارفین کی درخواستوں کاجائزہ لےگی۔۔

واضح رہےکہ ایلون مسک کےٹویٹرکوخریدنےکےبعدکمپنی کےنئےقواعدوضوابط مرتب کئےجارہےہیں۔ یہاں ہم اپنےپڑھنےوالوں کوبتاتےچلیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کو صرف کمپنی پالیسیوں کی شدیداور بار بار خلاف ورزیوں پر معطل کیا جائے گا۔

پالیسی کی سنگین خلاف ورزیوں میں غیر قانونی مواد یا سرگرمی میں ملوث ہونا، تشدد یا نقصان کو اکسانا یا دھمکی دینا، اور دیگر صارفین کو ہدف بنا کر ہراساں کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

social media use in kids

سوشل میڈیابچوں میں اضطراب کاباعث نہیں بنتا،ریسرچ

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال 10 سے …