ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ وطالبات سےکہاہےکہ وہ رش سے بچنے اور ستمبرمیں کورس کےآغاز سےپہلےبرطانیہ جانےکیلئےجتناجلدی ہوسکے ویزے کے لئے آن لائن درخواست دےدیں۔
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن نےکہاہےکہ پاکستانی طلبہ اپنے منتخب کردہ تعلیمی ادارے کی طرف سے حصول تعلیم کے لئے منظوری کا سرٹیفیکیٹ (سی اے ایس) موصول ہونے کے بعد ویب سائٹ پر ویزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
www.gov.uk/student-visa/apply