ویب ڈیسک ۔۔ پاک سوزوکی موٹرکمپنی (پی ایس ایم سی) نے انوینٹری کی کمی کی وجہ سے موٹرسائیکل اسمبلی کو 16دن کیلئےروکنےکافیصلہ کیاہے۔
کمپنی کےآفیشل نوٹس کےمطابق موٹرسائیکل کی اسمبلی 31 جولائی سے15 اگست تک روک دی جائے گی۔ کمپنی کےمطابق روپےکےعدم استحکام کےباعث پیداواردوبارہ شروع کرنےکےبعد موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کئےجانےکاامکان ہے۔
حال ہی میں، کمپنی نے22 جون سے15 جولائی تک پروڈکشن روکنےکااعلان کیاتھا۔ اس طرح سےکمپنی نےکل 24دنوں کیلئےاپنی پروڈکشن کاسلسلہ بندرکھا۔
پیداواراورفروخت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سےبڑی گاڑیاں بنانےوالی کمپنی سوزوکی نےوقفے وقفےسےپیداوار میں تعطل کی وجہ سے فروخت اورآمدنی میں شدید کمی کےباوجوداپنےوجودکوبرقراررکھا ہے۔
جون کے پہلے ہفتے میں، سوزوکی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آٹوموبائل انڈسٹری کی ابتر حالت سے آگاہ کرنےکیلئےخط بھی لکھاتھا۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے درآمدی پابندیوں میں نرمی کیے بغیر مقامی طور پر اسمبل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ ماہرین کےمطابق موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آٹو انڈسٹری کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔