ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالےبرطانوی نژاداداکارعلی خان حال ہی میں بھارتی اداکارہ کاجول دیوگن کےساتھ ویب سیریز”دی ٹرائل”میں کام کرکےوطن لوٹےہیں۔ دی ٹرائل نےریلیزہوتےہی دھوم مچادی اوراسےبہت پسندکیاجارہاہے۔
اداکارہ متھیراکےشومیں بات کرتےہوئےعلی خان نےاپنی ویب سیریزکی کامیابی پرخوشی کااظہارکیااورکہاکہ اس کی شوٹنگ شیڈول سےپہلےہی مکمل کرلی گئی۔ انہوں نےکہاکہ کاجول کےساتھ کام کرکےانہیں بہت مزاآیا۔
کاجول کےساتھ ویب سیریزمیں بوس وکناکےمناظرپرتبصرہ کرتےہوئےعلی خان کاکہناتھاکہ ایسےمناظرکیلئےضروری ہوتاہےکہ اداکاروں کےدرمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ ہو۔ علی کاکہناتھاکہ اس قسم کےسین کوبہت پروفیشنل اندازمیں شوٹ کیاجاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارسےبوس وکنار،کاجول پرتنقید
واضح رہے کہ علی خان کے کاجول کے ساتھ بوس و کنارکےسین پر سوشل میڈیا میں بہت ہنگامہ برپاہوااور بھارتی اداکارہ نے اپنے شوبزکیریئرمیں پہلی مرتبہ ایسے سین عکسبند کرائے تھے۔ بھارتی شہریوں نےکاجول کےشوہراداکاراجےدیوگن کوبےغیرت ہونےکےطعنےبھی دئیےتھے۔