Home / پاکستان غزہ بورڈآف پیس میں شمولیت پررضامند

پاکستان غزہ بورڈآف پیس میں شمولیت پررضامند

Pakistan to include Gaza Board of peace

Thursday, 22 January 2026 | Web Desk

غزہ میں پائیدارقیام امن کامشن ۔۔ پاکستان نےغزہ بورڈآف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ۔ دفترخارجہ نےتصدیق کردی۔ یادرہےامریکی صدرٹرمپ نےوزیراعظم شہبازشریف کوغزہ بورڈمیں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا،پاکستان نے فلسطینی عوام کےلیےانسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پربھی زوردیا،فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپورحمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد، خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، 1967سےپہلےکی سرحدوں پرمشتمل ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ امیدہے،بورڈ آف پیس کےقیام سےامن کی راہ ہموارہوگی۔

امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سےٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بننےکیلئےکہہ رہاہے۔ اس بورڈکی مستقل نشست کے خواہشمندملک کیلئےایک ارب ڈالر فیس مقررکی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کاکہناہے دستاویزات کے مطابق یہ ادارہ اقوامِ متحدہ کےمتبادل یا حریف کے طورپرابھرنے کی کوشش بھی کرسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …