Home / گل پلازہ کی آگ26جانیں لےگئی،81لاپتہ

گل پلازہ کی آگ26جانیں لےگئی،81لاپتہ

Gull plaza fire

Monday, 19 January 2026 | Web Desk

کراچی کےگل پلازہ میں ہفتےکی رات سوا10بجےکےقریب لگنےوالی آگ کو 33 گھنٹےکی سرتوڑکوششوں کےبعدمکمل طورپربجھادیاگیا۔ ریسکیواہلکارآگ بجھنےکےبعدعمارت کےاندرگئےتومزید8 افراد کی لاشیں ملیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26ہوگئی۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ پہلےگراؤنڈ فلور پرلگی اوردیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ خوفناک آگ نےتین منزلہ عمارت کوکوئلہ بناکررکھ دیا۔ عمارت کے کئی حصے گر گئےاورماہرین کاکہناہےیہ عمارت کسی بھی وقت مکمل طورپرگرسکتی ہے۔

پلازہ کےباہرلوگ اپنےپیاروں کیلئےدھاڑیں مارمارکرروتےرہے، انہیں بچانےکیلئےدہائیاں دیتےرہے ۔ اس دوران ایک تاجرعارف کی اپنےبھائی کوکال آئی جس میں اس نےچیخ چیخ کوخودکوبچانےکی اپیل کی لیکن پھرلائن کٹ گئی۔ اسی طرح ایک اورنوجوان آفتاب کی آڈیوسامنےآئی جس میں اس نےسب سےمعافی مانگی۔

گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہےاورجاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافےکاخدشہ ہے۔ اس وقت تک لاپتہ افرادکی تعداد80سےزیادہ ہوچکی ہے۔

دکانداروں کاسنسنی خیزبیان

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہےعمارت کے کُل 26 داخلی و خارجی دروازے ہیں ، رات10 بجے تمام گیٹ بند کرکے صرف 2 دروازے کُھلے رکھے جاتے ہیں۔

دکانداروں نے بتایا کہ المناک سانحے کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو معمول کے مطابق 26 میں سے 24 دروازے بند ملے ، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا۔ بجلی بند تھی، کسی کو کچھ سمجھ آرہا تھا، نہ نظر نہ آ رہا تھا، بھگدڑ مچی ہوئی تھی، دھوئیں کی وجہ سے محصور افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی۔ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد کچھ لوگ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے، دکانداروں نے بہت سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہی عمارت سے باہر نکالا۔

حیران کن انکشافات

ایک رپورٹ کےمطابق گل پلازہ میں گنجائش سےزائددکانیں بنانےکی وجہ سےداخلی اورخارجی راستےخودبخودہی کم ہوگئےتھے۔ آگ بجھنےکےبعدحالت یہ ہوگئی کہ بلڈنگ کنٹرول والوں کونقشہ لےکرپلازہ کےداخلی دروازوں کی نشاندہی کی ضرورت پیش آگئی ۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکام کےمطابق پلازہ میں غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سےبہت سےخارجی راستےکم ہوگئےتھے۔

تخرب کاری کاامکان مسترد

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا۔ جائےحادثہ کےدورےکےموقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کاکہناتھاگل پلازہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …