Home / جنیدصفدرکی شادی کی تصاویروائرل

جنیدصفدرکی شادی کی تصاویروائرل

junair safdar marriage

Saturday, 17 January 2026 | Web Desk

نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدرایک بارپھرایک سےدوہوگئے۔ جی ہاں ، جنیدصفدرشادی کےبندھن میں بند گئے۔ ان کی شادی خانہ آبادی رہنمان لیگ شیخ روحیل اصغرکی پوتی شانزےعلی سےہوگئی ۔ ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرامیں ہوگی ۔

جنید صفدرکی بارات نوازشریف ، مریم نوازاوروزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہفتےکوجاتی امراسےلاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی۔۔ بارات میں شریف خاندان کےافرادکےعلاوہ وفاقی و صوبائی وزراء اورغیر ملکی مہمان شامل تھے۔

ایکسپریس نیوزکی خبرکےمطابق، نکاح شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کے سجادہ نشین نےپڑھایا۔ شانزے علی سے مفتی راغب حسین نعیمی نےاجازت لی، حق مہر کی رقم صرف 1 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی۔

ذرائع کےمطابق، ولیمے کی تقریب میں 800 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔ شادی کی تین روزہ تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …