Home / فتنہ الخوارج کےحملےناکام ، 50طالبان ہلاک

فتنہ الخوارج کےحملےناکام ، 50طالبان ہلاک

Pak Afghan clash

Wednesday, 15 October 2025 | Web Desk

افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کےدہشت گردوں کی اسپن بولدک میں اشتعال انگیزکارروائیاں ۔ پاک فوج نےحملوں کوناکام بناتےہوئے50 طالبان اوران کےخارجی ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے تاہم پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ پاک فوج کی کارروائی میں 40 سے 50 افغان طالبان اورخوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہناہےافغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نےاپن طرف سے پاک افغان دوستی گیٹ کواڑادیا، ان کایہ عمل ان کے تجارتی و قبائلی تعلقات کے بارے میں ناپختہ سوچ ظاہر کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی صورتحال اب بھی کشیدہ اور غیر یقینی ہے، اطلاعات ہیں کہ فتنہ الخوارج اور طالبان مزید حملوں کی تیاری میں ہیں۔

بھارت کوجواب نسلیں یادرکھیں گی

آئی ایس پی آر کے مطابق حملےمیں پہل کاالزام پاکستان پرلگاناسراسر جھوٹ اور بے بنیاد دعویٰ ہے، طالبان حکومت کے جھوٹے دعوے معمولی حقائق سے بھی غلط ثابت کیے جاسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نےکہاکہ پاکستانی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …