Home / بھارت کوجواب نسلیں یادرکھیں گی: آئی ایس پی آر

بھارت کوجواب نسلیں یادرکھیں گی: آئی ایس پی آر

ISPR reaction on Indian statement

Wednesday, 15 October 2025 | Web Desk

بھارت کےمتنازع اوراشتعال انگیزبیانات پرترجمان پاک فوج کاکراراجواب ۔ کہادنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظرمیں وہاں کی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈادہرا رہی ہے، جیساوہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل کرنےکےعادی ہیں۔

آئی ایس پی آرنےکہاایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ کر غیرذمے دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امرہے۔ ان بیانات نے بھارتی عوام اوربین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی عسکری مشین کومذاق بناکررکھ دیاہے۔

ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ غیرضروری گھمنڈ اور غیر مناسب بیانات شہرت پر مبنی جارحانہ ذہنیت کو جنم دے سکتے ہیں، جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیےانتہائی سنگین ثابت ہوسکتے ہیں۔ بھارتی فوجی پریس ریلیز میں موجود تضادات اتنے واضح ہیں کہ ان کاجواب دینا موزوں نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قیادت تاریخ کو اپنی من پسند شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بے بنیاد فلمی مناظر ترتیب دے رہی ہے۔ بھارت یہ قبول کرنے سے قاصر نظردیتا ہے کہ معرکہ حق میں اسے فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کی غلط بیانی دنیاکےسامنےبے نقاب ہوئی۔

عاصم منیرمیرےفیورٹ فیلڈمارشل: ٹرمپ

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ دنیا نے بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے، جو مہم جوئی اور غلبہ پسند پالیسیوں پر اڑان بھر رہا ہے اور جس کا نقصان اس کے اپنے عوام اور ہمسایہ ممالک دونوں کو پہنچ رہا ہے۔

آئی ایس پی آرنےاپنےبیان میں مزیدکہاکہ پاکستانی قوم اورپاک افواج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح اہل اورپرعزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کا جواب تیز، فیصلہ کن اور شدید انداز میں دیا جائے گا، جو آئندہ نسلوں کے لیے یادگار رہے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …