Home / عاصم منیرمیرےفیورٹ فیلڈمارشل: ٹرمپ

عاصم منیرمیرےفیورٹ فیلڈمارشل: ٹرمپ

President Trum praise Asim Munir

Tuesday, 14 October 2025 | Web Desk

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفیلڈمارشل عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا۔

مصرکےشہرشرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں جنگ بندی معاہدے پردستخط کی تقریب کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ غزہ امن معاہدہ تاریخی ہے، معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں،معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےشرکاکوحیران کرتےہوئے خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یہ کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

ٹرمپ نےاس موقع پردیگرسربراہان مملکت کونظراندازکرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کرنے کیلئے بلایا۔ شہبازشریف نے شرم الشیخ میں مشرکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدرکومردامن قراردیا۔ انہوں نےکہاصدرٹرمپ نےپاک بھارت جنگ رکوائی اورغزہ امن معاہدہ کروایا۔ انہوں نےلاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں ۔ ایک بارپھرصدرٹرمپ کوامن کےنوبل انعام کیلئےنامزدکرتےہیں ۔ تاریخ میں ان کانام سنہرےحروف سےلکھاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …