ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےگیس کی نئی قیمتوں کاتعین ہونےتک نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کردی۔
اس حوالےسےسامنےآنےوالی تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرکہتےہیں گیس کا پرائسنگ میکنزم لارہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازی کریں گے۔ جب تک نیا گیس پرائسنگ میکینزم نہیں آتا نئےگھریلو گیس کنکشن نہیں دئیےجائیں گے۔
حماداظہرکا مزید کہنا تھا کہ گیس کنکشن پرپابندی سوئی ناردرن اور سدرن دونوں کے لیے ہوگی۔ قانون سازی کے بغیر کمپنیوں کو سالانہ 35 سے 40 ارب روپے نقصان ہوتا ہے۔ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس دی جائے گی۔
یادرہےکہ حکومت ملک میں گیس ختم ہونےکااعلان کرچکی ہےاوروفاقی وزیرحماداظہرکےمطابق درآمدی گیس گھریلوصارفین کودینےسےبل بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔