ویب ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں کوروناکےبڑھتےہوئےکیسوں کےپیش نظرمحکمہ تعلیم نےاحتیاطی تدابیرکےطورپراہم فیصلوں کااعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیا تعلیمی سال یکم اپریل کےبجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تاخیر صرف موجودہ تعلیمی سیشن پرلاگو ہوگی اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے نئے کلینڈرکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیا تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ گرمیوں کی تعطیلات جون اورجولائی میں ہونگی۔