Home / پی آئی اےپائلٹ کی مہارت – برفانی طوفان سےطیارےکو بحفاظت نکال لیا

پی آئی اےپائلٹ کی مہارت – برفانی طوفان سےطیارےکو بحفاظت نکال لیا

PIA crew member misses in Canada

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ائرلائن کےپائلٹ کی کمال مہارت کام آگئی ۔۔ شدیدبرفانی طوفان میں پھنسےمسافروں سےبھرےطیارےکوبحفاظت رن وےپراتارلیا۔

یہ واقعہ کینیڈاکےشہرٹورنٹومیں پیش آیاجہاں پی آئی اےکاطیارہ بوئنگ 777ائرپورٹ پرلینڈنگ سےکچھ پہلےشدیدبرفانی طوفان کی زدمیں آگیااورپائلٹ کےسامنےسب کچھ دھندلاکررہ گیا۔ ایسےمیں طیارےکےکپتان نےکمال مہارت اورحاضردماغی کامظاہرہ کرتےہوئےطیارےکوبحفاظت ائرپورٹ پراتارلیا۔

طیارےکےلینڈکرتےہی ٹورنٹو ایئرپورٹ کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا سے ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔پروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

پرواز کو باحفاظت اتارنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملےکوشاباش دی ہے۔

طیارےکی کامیاب لینڈنگ کےبعدطیارےمیں سوارمسافروں نےپائلٹ کےحق میں نعرےبھی لگائے۔ اس موقع پرفضانعرہ تکبیرکی صداوں سےگونج اٹھی ۔۔ اس موقع پرجذباتی مناظردیکھنےمیں آئےاورلوگوں نےکامیاب لینڈنگ پراللہ تعالیٰ کاشکراداکیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …