Home / توشہ خانہ کی گھڑیاں،بشریٰ بی بی کی آڈیوپکڑی گئی

توشہ خانہ کی گھڑیاں،بشریٰ بی بی کی آڈیوپکڑی گئی

tosha khana watches

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورپی ٹی آئی رہنماذلفی بخاری کےدرمیان ہونےوالی گفتگوکی ہونےوالی مبینہ آڈیوسامنےآگئی ہے۔ گفتگومیں بشریٰ بی بی ذلفی بخاری کوعمران خان کی گھڑیاں فروخت کرنےکیلئےکہہ رہی ہیں۔

ٹیلی فون پرہونےوالی اس گفتگومیں بشریٰ بی بی ذلفی بخاری کوکہہ رہی ہیں کہ خانصاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جوان کےاستعمال میں نہیں اورخان صاحب چاہتےہیں کہ آپ یعنی ذلفی بخاری ان گھڑیوں کوکہیں بیچ دیں۔

جواب میں ذلفی بخاری بشریٰ بی بی سےکہتےہیں کہ جی مرشدہوجائےگا۔

توشہ خانہ کی گھڑیوں کےحوالےسےہی ایک اورسنسنی خیزانکشاف یہ سامنےآیاہےکہ اسلام آبادسےتعلق رکھنےوالےگھڑیوں کی دکان کےمالک محمدشفیق نےاپنےایک ویڈیوبیان میں عمران خان سےقیمتی گھڑیاں خریدنےکی تردیدکی ہے۔ انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف والےان کی دکان کی جورسیدپیش کررہےہیں اس پرنہ توان کی لکھائی ہےنہ مہراورنہ وہ رسیدانہوں نےبنائی ۔

محمدشفیق کاکہناتھاکہ دوبارہ یہ رسیددکھاکرانہیں بدنام کیاگیاتووہ قانونی کارروائی کریں گے۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف نےعمران خان کوملنےوالےتوشہ خانہ کی گھڑیاں اسلام آبادکےگھڑیوں کی دکان کےمالک کوفروخت کرنےکادعویٰ کیاتھااوراس سلسلےمیں ایک رسیدبھی پیش کی جس کی اب محمدشفیق تردیدکررہےہیں۔

یادرہےکہ دبئی سےتعلق رکھنےوالےایک پاکستانی تاجرعمرفاروق ظہورکادعویٰ ہےکہ عمران خان کوملنےوالی قیمتی غیرملکی گھڑیاں انہوں نےخریدی ہیں اورگھڑیاں خریدنےکیلئےان سےپہلارابطہ ذلفی بخاری نےکیاتھااورگھڑیاں فروخت کرنےکیلئےفرح بی بی ان سےملی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …