Home / فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ۔۔ نجم سیٹھی کی پیشنگوئی

فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ۔۔ نجم سیٹھی کی پیشنگوئی

Najam Sethi show

ویب ڈیسک ۔۔ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس میں کیاہوسکتاہے؟؟ سینئرصحافی نجم کی بڑی بڑی پیشنگوئیاں ۔

نجی ٹی وی پراپنےپروگرام دی نجم سیٹھی شومیں اس حوالےسےبات کرتےہوئےنجم سیٹھی نےکہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کافیصلہ ممکنہ طورپریہ ہوگاکہ تحریک انصاف نےبہت سےگھپلےکئےہیں اورمعاملات کوچھپایا۔ پارٹی کوفنڈآئےہیں اورغلط ذرائع سےبھی آئےہیں جوکہ ممنوعہ ہیں۔ اگرکوئی فنڈدرست جگہ سےبھی آئےہیں توان کابھی حساب نہیں رکھاگیا۔

الیکشن کمیشن اپنی فائنڈنگ میں لکھ سکتاہےکہ تحریک انصاف نےپارٹی فنڈنگ قوانین کوتوڑاہے۔ اس کےبعدوہ اپنی فائنڈنگزکوحکومت کےپاس بھیجیں گےاورکہیں کہ اب حکومت اس پرفیصلہ کرے۔ حکومت الیکشن کمیشن کی فائنڈنگزپراپنےریمارکس لکھ کراسےسپریم کورٹ کےپاس بھیج دےگی ۔ حکومت کہہ سکتی ہےکہ پارٹی کوبین کردیاجائےیامحض جرمانہ کردیاجائے۔

آخری فیصلہ سپریم کورٹ نےکرناہے۔ اگرتوتحریک انصاف پرپابندی لگ جاتی ہےتوایک نئی تحریک انصاف بن جائےگی لیکن اس فیصلہ سےعمران خان کی پارٹی کودھچکاتولگےگا۔ نجم سیٹھی کےمطابق انہیں نہیں لگتاکہ عمران خان کوکوئی بین کرےگاکیونکہ اس کےسیاسی نتائج ہونگے۔ البتہ جن لوگوں کےنام پرپیسےآرہےتھے،ان کےخلاف سخت فیصلہ آسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

NADRA Mobile App

نادراآفس جائےبغیرشناختی کارڈبنوائیں

ویب ڈیسک ۔۔ قومی شناختی کارڈکےحصول کیلئےپریشان پاکستانی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ …