مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمامحمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق محمدزبیرنےکہاکہ انہیں کچھ عرصےسےپارٹی سےتحفظات تھے،سیاسی مستقبل کافیصلہ دوستوں کےمشورےکےساتھ کروں گا۔
محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سےپارٹی میں غیرفعال تھےیاانہیں کردیاگیاتھا۔ وہ تحریک انصاف کےدورحکومت میں نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے، انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا۔ تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
گورنر سندھ بننے سے پہلے محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن تھے اور اس سےپہلےجولائی تا دسمبر 2013 ان کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ تھا۔وہ سابق پی ٹی آئی رہنمااسد عمر کے بھائی ہیں۔
نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق حکومت کے لیے کام کرنے سے قبل محمد زبیر آئی بی ایم میں کام کرتے تھے جہاں انہوں نے 2007 تک اپنے 26 سالہ کیریئر میں متعدد عہدوں پر کام کیا۔
اس سےایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھامیں مسلم لیگ ن میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی میں بھی ہوں۔