Home / کچھ پانےکیلئےاب بہت کم کھوناپڑےگا

کچھ پانےکیلئےاب بہت کم کھوناپڑےگا

Google redesigning search engine

ویب ڈیسک ۔۔ گوگل نےایک سال پہلےہی کہہ دیاتھاکہ مصنوعی ذہانت سرچ یاتلاش کامستقل ہےاوراسی مستقبل کوگوگل نےاپنےصارفین کیلئےرول آوٹ کرناشروع کردیاہے۔ بہت جلددنیابھرمیں گوگل کےاربوں صارف اپنی سرچ رزلٹ کےٹاپ پرمصنوعی ذہانت سےتیارکردہ ایک خلاصہ دیکھاکریں گےاوریہ اس بات کااشارہ ہےکہ آنےوالےدورمیں سرچ کی سائنس یکسرتبدیل ہونےجارہی ہے۔

گوگل کی نئی ہیڈآف سرچ لزریڈکاکہناہےتخلیقی مصنوعی ذہانت کی مددسےگوگل آپ کیلئےزیادہ سےزیادہ سرچزکرسکتاہےاوروہ اس طرح سےکہ آپ کی سرچ کےنتیجےمیں آپ کےسامنےوہ کچھ آئےجسےآپ ڈھونڈرہےہیں۔ یہ سب آپ کی تلاش کوبہت دلچسپ بنادےگا۔

گوگل نےاپنی ڈویلپرکانفرنس میں اس حوالےسےتفصیلات کوبھی شیئرکیاہے۔ یوں سمجھ لیں کہ مصنوعی ذہانت کےٹولزسےلیس ہونےکےبعدآپ کی تلاش نہ صرف بہت آسان اورتیزرفتاربلکہ ٹودی پوائنٹ بھی ہوجائےگی۔ اب آپ ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ ویڈیوکی مددسےبھی اپنی سرچ کومکمل کرسکیں گے۔ آپ کوصرف وہی نہیں ملےگاجس کی آپ تلاش میں ہیں بلکہ وہ بھی ملےگاجوگوگل آپ کی سرچ انٹینٹ کومدنظررکھتےہوئےآپ کےسامنےپیش کردےگا۔

اپنےجیمینائی اےآئی ٹول کی مددسےگوگل آپ کی سرچ کاکام اتناآسان کردےگاکہ آپ خودبھی دنگ رہ جائیں گے۔ مثال کےطورپراب آپ کواپنی ہزاروں تصاویرمیں سےکچھ خاص تصاویرڈھونڈنےمیں چندسیکنڈزہی لگیں گے،آپ نےبس گول جیمینائی کوکمانڈدینی ہےاورآپ کاکام ہوجائےگا۔

پچھلی ایک دہائی سےگوگل آپ کی تلاش کوجستجوکویکسرتبدیل کرنےکی تگ ودومیں لگاہواہے۔ اس نےایک باکس سےشروع کیاجس میں آپ اپنےکی ورڈزلکھ کرسرچ کرتےلیکن اب گوگل کچھ ایسابنناچاہتاہےکہ جس سےآپ جیسےچاہیں سوال پوچھیں اوروہ آپ کووہی جواب دےجیسےآپ چاہتےہیں۔

ریڈکہتی ہیں مصنوعی ذہانت کےساتھ صارفین کوتلاش کابالکل ایک نیاتجربہ حاصل ہوگا،کم الفاظ، کم وقت ،کم پریشانی لیکن بہت اچھانتیجہ جوآپ کیلئےزیادہ سےزیادہ باعث اطمینان ہو۔ گوگل توپیسےکمائےگالیکن نقصان میں آپ بھی نہیں رہیں گے۔

نوٹ: (اس آرٹیکل کیلئےدی ورج سےمددلی گئی)۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …