Home / منی بجٹ پاس:مہنگائی کےمارےعوام فیل

منی بجٹ پاس:مہنگائی کےمارےعوام فیل

National Assembly pass mini budget

ویب ڈیسک ۔۔ بھاری بھرکم ٹیکسوں سےلداپھندا”مِنی بجٹ”حکومت نےاپوزیشن کی ہاہاکاراورشورشرابےمیں قومی اسمبلی سےمنظورکرالیا۔ اپوزیشن کی تجویزکردہ تمام ترامیم مسترد۔ترمیم کے حق میں 150 جبکہ مخالفت میں 168ووٹ پڑے۔

اپنےپڑھنےوالوں کوہم یہ بتاتےچلیں کہ اس نام نہادمِنی بجٹ کےنافذہونےکےبعدادویات،سلائی مشینیں،درآمدی مصالحہ جات، گاڑیاں، مختلف نوعیت کے پلانٹس اورمشینری،ویجٹیبل گھی،پیک فوڈ آئٹمز،انڈے،گاڑیاں،ٹریکٹراورموبائل فون مہنگےہوجائیں گے۔ اس کےعلاوہ درآمدی نیوزپرنٹ برائےاخبارات وجرائد،کاسمیٹکس،کتابیں،امپورٹڈزندہ جانوراورمرغی پرمزیدٹیکس لگےگا۔سونا،اورچاندی بھی اس منی بجٹ کےبعدعوام کی پہنچ سےمزیددورہوجائیں گے۔

سیلزٹیکس بڑھانےکی منظوری
اس منی بجٹ میں تقریباً150اشیاایسی ہیں جنہیں سیلزٹیکس کی دھونی دیکرحکومت کیلئےمزیدمنافع بخش بنایاجائےگا۔ موبائل فونز پر ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرکے 7 ارب روپے اضافی حاصل کیے جائیں گے۔

1800سی سی کی مقامی اورہائبرڈگاڑیوں پر8.5فیصدسیلزٹیکس لاگوہوگاجبکہ 1801سے2500 سی سی کی ہائبرڈگاڑیوں کو12.75فیصدٹیکس کاٹرکالگایاجائےگا۔ اس کےعلاوہ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر12.5 فیصد ٹیکس لگےگا۔

درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ
درآمدی گاڑیوں پرتجویزکردہ 5 فیصد کےبجائے12.5 فیصدٹیکس عائدہوگا۔ تمام درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بدستورقائم رہے گی۔

مقامی طورپرتیار کردہ 1300 سی سی کی گاڑی پرڈھائی فیصدڈیوٹی عائدہوگی۔ 1301سے2000 سی سی کی مقامی گاڑی پر10کےبجائے5فیصد ڈیوٹی ہوگی۔2001سی سی سےاوپرکی مقامی گاڑی پر10فیصد ڈیوٹی عائدہوگی۔

کن اشیاپررعایت ہوگی
حاتم طائی کی قبرپرلات مارتےہوئےحکومت نےکمال مہربانی کی اوربچوں کے فارمولہ دودھ پر جی ایس ٹی میں رعایت کردی۔ یوں 500روپےمالیت کے200گرام دودھ کےڈبےپرجی ایس ٹی نہیں لگےگا۔

اس کےعلاوہ لال مرچ اورآئیوڈین ملےنمک پرسیلزٹیکس ختم کردیا گیاہے۔

چھوٹی دکانوں پرڈبل روٹی،سویوں،نان،چپاتی،شیرمال،بن اوررس پرٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …