Home / پرویزخٹک کاعمران خان پرعدم اعتماد

پرویزخٹک کاعمران خان پرعدم اعتماد

Pervez Khatak vs Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کےدوران وزیردفاع پرویزخٹک اوروزیراعظم عمران خان کےدرمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ۔ وزیراعظم اجلاس چھوڑکرجانےلگےتوارکان نےروک لیا۔

خبرکےمطابق پارلیمانی پارٹی کااجلاس شروع ہواتووزیردفاع پرویزخٹک خیبرپختونخوامیں گیس کی شدیدقلت پربھڑک اٹھےاوروزیراعظم سےمخاطب ہوکرکہنےلگےکہ بجلی اورگیس ہم پیداکررہےہیں اورہمیں ہی ان سےمحروم رکھاجارہاہے۔ یہی صورتحال رہی توہمارےلئےآپکوووٹ دینابہت مشکل ہوگا۔ جہاں جاتےہیں لوگ ہم پرمہنگائی اوردیگرحوالوں سےتنقیدکرتےہیں۔

پرویزخٹک کےبولنےکےدوران وزیرتوانائی حماداظہرنےبولناچاہاتوپرویزخٹک نےانہیں یہ کہہ کرچپ کرادیاکہ ابھی میں وزیراعظم سےبات کررہاہوں ۔ پرویزخٹک کی بات کےجواب میں وزیراعظم نےکہاکہ اگرآپ کومجھ پراعتمادنہیں تومیں حکومت کسی اورکودےدیتاہوں۔ یہ کہہ کرعمران خان اجلاس سےاٹھ کرجانےلگےتوارکان نےانہیں روک لیا۔

یہ باتیں کرنےکےبعدپرویزخٹک اجلاس سےاٹھ کرچلےگئے۔ اسی اجلاس میں تحریک انصاف کےپشاورسےایم این اےنورعالم خان نےحکومتی پالیسیوں پرکڑی تنقیدکی اورکہاکہ سٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کی تحویل میں دینےسےکیاقومی سلامتی پراثرنہیں پڑےگا؟ کیاہمیں اپنےسلامتی کےاداروں کےاکاونٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کودیناہونگی؟

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …