Home / قرآن پاک کی بےحرمتی پرعمرقیدکی سزا

قرآن پاک کی بےحرمتی پرعمرقیدکی سزا

Husband jailed for explicit vide of wife

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کاالزام ثابت ہونےپرایک شخص کوعمرقید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کی جانب سےکامیابی سےالزامات ثابت ہونےپرعدالت نےعلی حیدرکوعمرقید کی سزاسنائی۔

4جون 2021 کوعلی حیدرنامی شخص کوضیاکالونی کراچی میں بے حرمتی کا ارتکاب کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ استغاثہ کےمطابق علی حیدر فجر کی نماز کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی کرتے ہوئے پایاگیا۔ اس کے خلاف کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستانی قانون کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پرسزائے موت جبکہ قرآن کی بے حرمتی پرعمرقید کی سزاہو سکتی ہے۔

پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 295 سی میں کہا گیا ہے،جو کوئی جان بوجھ کر قرآن پاک کے نسخے یااس میں سے کسی اقتباس کی بے حرمتی کرتا ہے، اسے نقصان پہنچاتا ہے یااس کی بے حرمتی کرتا ہے، یااسے کسی توہین آمیز طریقے سے یا کسی غیر قانونی مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے،اسےعمر قید کی سزا دی جائے گی۔

جون میں خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مدین میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو مار مار کرہلاک کردیا۔

گزشتہ سال سینیٹ نے ایک بل منظور کیا تھا جس میں مقدس شخصیات کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے کی سزا میں اضافہ کیا گیا تھا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان، ازواج مطہرات، صحابہ کرام اور چاروں خلفائے راشدین کے خلاف سزا تین سال سے بڑھا کر کم ازکم 10 سال قید کردی گئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …