ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےانارکلی بازاردھماکے میں ملوث افراد کے کے گرد گھیرا تنگ۔پولیس نے تین افراد کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکی خبرکے مطابق انارکلی دھماکے کی تفتیش میں آگےبڑھتےہوئےپولیس نے کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی اورتمام مشتبہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم پولیس کاکہناہےکہ تفتیش مکمل ہونےتک کسی کوحتمی ملزم قرارنہیں دےسکتے۔
پولیس کےمطابق دھماکے کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی ہے، مشتبہ کالز شارٹ لسٹنگ کےساتھ تفتیش کا دائرہ دوسرے اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔ پولیس کوشبہ ہے کہ سہولت کار اور ہینڈلر کسی اور ضلع سے لاہور آئے۔