Home / راناثنااللہ اینڈکمپنی نہیں رہےگی،عمران خان

راناثنااللہ اینڈکمپنی نہیں رہےگی،عمران خان

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان پیرکواسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئےتوصحافیوں سےان کی غیررسمی گفتگوہوئی۔

صحافی نےعمران خان سےپوچھاکہ راناثنااللہ کہتےہیں اب یاتوعمران خان رہےگایاہم ۔۔ اس پرعمران خان نےجواب دیتےہوئےکہاکہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے۔

عمران خان کامزیدکہناتھاکہ جو امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہوں انہیں لیول پلینگ فیلڈ کا کیا پتہ، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ الیکشن کروائیں۔

صحافی نے سوال پوچھاکہ ملک میں کس کی حکومت ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب آپ سب کو معلوم ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف پاکستان کیوں واپس نہیں آرہے؟ عمران خان بولےنواز شریف انتظارمیں ہیں کہ مجھے نااہل کیا جائے یا قتل کر دیا جائے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری پربہت مزاحمت کر رہے ہیں، جس پرچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے کوئی جرم کیا ہو تو گرفتاری دوں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …