Home / عمران خان جواب طلبی کریں گے: مشال یوسفزئی

عمران خان جواب طلبی کریں گے: مشال یوسفزئی

Mishal Yousafzai, Bushra bibi spokesperson

ویب ڈیسک ۔۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا، اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان خود کریں گے۔

ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے وضاحت کی کہ بشریٰ بی بی نے نہ تو کسی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پارٹی قیادت موجود نہیں تھی۔

اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میں بشریٰ بی بی ضرور آئیں، لیکن انہیں دعوت نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی مایوسی کی حالت میں تھیں اور جب انہوں نے سوال کیا کہ قیادت ڈی چوک کیوں نہیں پہنچی، تو بیرسٹر سیف نے جھوٹ بولا کہ بانی پارٹی سنگجانی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل، جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو سنگجانی میں دھرنے کی حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا تھا، مگر عمران خان نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …