ویب ڈیسک — امریکی سازش کےبیانئےپراپنی آڈیولیک پرعمران خان کاردعمل سامنےآگیا۔
اسلام آبادمیں ایک سیمینارمیں شرکت کیلئےپہنچےتوصحافیوں نےعمران خان کوگھیرلیااورسوالات کی بوچھاڑکردی۔ عمران خان نےکہاکہ ان کی آڈیوشہبازشریف وغیرہ نےلیک کی ہےاوراچھاکیاکہ لیک کردی کیونکہ اس طرح لوگوں کوپتاچلےگاکہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔
ایک صحافی نےپوچھاکہ خانصاحب آپ جوآڈیولیک پرکھیلنےکی بات کررہےہیں اس کی وضاحت کیسےکرینگے؟ جس پرعمران خان نےکہاکہ ابھی توانہوں نےکھیلاہی نہیں ، اب جب انہوں نےیہ آڈیولیک کی ہےتواس پرکھیلیں گے۔