Home / امریکی سازش کابیانیہ ۔۔ سچ سامنےآگیا

امریکی سازش کابیانیہ ۔۔ سچ سامنےآگیا

ویب ڈیسک — امریکی سازشی بیانیہ کہاں اورکیسےتیارہوا؟ سابق وزیراعظم عمران خان اوران کےاس وقت کےپرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی مبینہ آڈیولیک سامنےآگئی جس میں عمران خان اوراعظم خان امریکی سازش کےبیانیےکی تیاری کےحوالےسےبات چیت کرتےسنائی دےرہےہیں۔

مبینہ آڈیومیں عمران خان اپنےپرنسپل سیکرٹری سےامریکی سائفرکےحوالےسےکہہ رہےہیں کہ ہم نےامریکاکانام نہیں لینابس اس پرکھیلناہےہم نے۔

آڈیومیں اعظم خان عمران خان سےکہتےہیں اس سائفرکولیکرآپ سیکرٹری خارجہ کوطلب کریں اس میٹنگ میں شاہ محموقریشی آپ کوسائفرپڑھ کرسنائےگااورہم اس کی کاپی بنالیں گےاورمیٹنگ منٹس اپنی مرضی کےبناکرتجزیہ یہ کرینگےکہ اس سائفرمیں امریکانےپاکستان میں رجیم چینج کی دھمکی دی ہے۔

اعظم خان کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ میراخیال ہے یہ جوسائفرہے نا اس پرمیٹنگ کرلیتے ہیں، ایک میٹنگ کریں شاہ محمودقریشی اورفارن سیکریٹری کےساتھ ۔۔۔ قریشی وہ لیٹر(سائفر )پڑھ کر سنائیں گے اور جو وہ پڑھ کرسنائیں گےاسے کاپی میں بدل دیں گے۔

اعظم خان عمران خان کو تجویزدیتےہیں کہ اس میٹنگ کے اہم نکات اپنی مرضی سے ریکارڈ کریںگے کیونکہ یہ میرے ہاتھ میں ہے، تجزیہ کریں گے کہ سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں۔

جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ تو پھر کس کس کو بلائیں۔

اعظم خان کی جانب سے شاہ محمود قریشی ، عمران خان ، سہیل اور اپنا نام لیا گیا جس کے بعد عمران خان نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہےکل ہی کرتےہیں،تاکہ یہ چیزیں ریکارڈپرآجائیں۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …