Home / صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پیشکش

صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پیشکش

DOGE head Elon Musk quits

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتےہیں وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا "ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر” کا کوئی پائیدار حل نکالا جا سکتا ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہ صرف دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ تجارتی تعلقات میں بھی نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق، امریکا کی ثالثی سے دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جنگ بندی معاہدے کی بھی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے آپریشن "بُنيان مرصوص” کے تحت 10سے زائد بھارتی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے میں صورتحال شدید کشیدگی اختیار کر گئی تھی۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی قوتیں اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کے لیے متحرک ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …