Home / پاکستان، بھارت جنگ بندی میں توسیع پرراضی

پاکستان، بھارت جنگ بندی میں توسیع پرراضی

India Pak DG MOs talks

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

دونوں فریقین نے سیز فائر (جنگ بندی) جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی پر بھی متفق ہوئے۔

طے پایا کہ:

  • کوئی فائرنگ نہیں ہوگی۔
  • شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
  • ڈرون کے ذریعے دراندازی نہیں کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت امن کی جانب ایک قدم اورآگے۔ دونوں ملکوں کےڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ سوموارکی شام سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئےہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اس کےعلاوہ دونوں ملک سرحدوں پرتعینات فوجوں کی تعدادبھی کم کریں گے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق،ڈی جی ایم اوزکی بات چیت میں طےپایاکہ دونوں افواج کے درمیان کوئی فائرنگ نہیں ہوگی، شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا،ڈرونزکےذریعےکوئی دراندازی نہیں کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے تھے اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پرپاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے12 مئی کو بات چیت کا بھی بتایا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …