ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سےپنجاب اورخیبرپختونخواکی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےاعلان کےبعداتحادی حکومت نےبھی عمران خان کےگردگھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔
قومی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق حکومت نےتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کےگردشکنجہ کسنےکافیصلہ کیاہےاوراس مقصدکیلئےوفاقی حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی کیلئے نیب/ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری کررہی ہے۔
واضح رہےکہ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن عمران خان کونااہل قراردےکران کےخلاف ٹرائل کورٹ میں کرپٹ پریکٹس پرمقدمہ چلانےکاحکم پہلےہی دےرکھاہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑکاکہناہےحکومتی سطح پرعمران خان کےخلاف نیب اور دیگر اداروں کے ذریعےکارروائی کیلئےمشاورت جاری ہے۔