ویب ڈیسک ۔۔ آپ نےاس سےپہلےبڑےگھروں میں کام کرنےوالی خواتین کےذریعےڈکیتی کی وارداتوں بارےتوضرورسناہوگالیکن آج جوخبرہم آپ سےشئیرکرنےجارہےہیں اسےپڑھنےکےبعدآپ کوڈکیتیاں معمولی وارداتیں لگنےلگیں گی اورآپ مجرموں کی منصوبہ بندی اورطریقہ واردات پرحیران رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی کےمطابق ایف آئی اےلاہورکےسائبرکرائم ونگ نےگھروں میں کام کرنےوالی خواتین کےایک خطرناک گینگ کوگرفتارکیاہے۔ یہ خواتین گھروں میں کام کےدوران مالکوں سےناجائزتعلقات استوارکرتیں اورپھراپنےمالکوں کی غیراخلاقی ویڈیوزبناکرلاکھوں روپےبٹورتیں۔
پٹرول کی قیمتیں:وزیراعظم نےقوم سےغلط بیانی کی
یہ خواتین مالکوں کی غیراخلاقی ویڈیوزبنانےکےبعدان ویڈیوزاپنےگینگ کےسرغنہ کوبھجوادیتیں اورگروہ کاسرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتا اور ان سےبھاری رقوم بٹورتا۔سائبرکرائم نے 3 ملزموں نعیم ، عامر سہیل اور رؤف کو گرفتارکیاہے۔
خبرکےمطابق یہ گینگ 6 سال سےاس دھندےمیں ملوث تھالیکن بدنامی کےڈرسےکسی میں ہمت نہ ہوئی کہ وہ پولیس کواطلاع دے۔ یہ گینگ اب تک کئی افراد سے لاکھوں روپےہڑپ چکاہے۔
ڈسکہ ضمنی الیکشن: فردوس عاشق اعوان دھاندلی میں ملوث نکلیں
ایف آئی اےکےمطابق ملزمان بعض لوگوں سےصرف پیسےہی نہیں بلکہ پلاٹ کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔ ایف آئی اےنےاس گینگ کوایک شخص سے 20 لاکھ روپے لیتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوزبرآمد کی گئی ہیں۔