Home / بجلی 3روپےفی یونٹ مہنگی

بجلی 3روپےفی یونٹ مہنگی

Electricity consumers to pay more in Feb bills

ویب ڈیسک ۔۔ بجلی صارفین اپنے فروری کے بلوں میں حکومت کو فی یونٹ3 روپےاضافی لاگت اداکرینگےکیونکہ پاورریگولیٹرکےمطابق بجلی کی پیداوارکیلئےدسمبرمیں مہنگا ایندھن استعمال کیاگیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو دسمبر کے لیے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے فیصلےسےآگاہ کردیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق، 3.0968 روپے فی کلو واٹ یایونٹ کے اضافے کا اطلاق تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا سوائے ان شہریوں کے جو ماہانہ 50 یا اس سے کم یونٹ استعمال کرتے ہیں اورکےالیکٹرک کےصارفین پر۔

مسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ عمران نیازی مہنگائی سےلوگوں کی جان لینےکی بجائےخودمستعفی ہوجائیں۔ حکومت کےپاس عوام کیلئےمہنگائی اورکرپشن کےسواکچھ نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …