کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھرمیں تعلیمی سرگرمیاں آج سےدوبارہ بحال ہوگئی ہیں ۔۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں 16جولئی کومعطل ہونےوالاتعلیمی سلسلہ ڈیڑھ ماہ بعد دوبارہ بحال ہواہے۔ حکومت کی جانب سےتعلیمی ادارےکھولنےکااعلان ہوتےہی یونیفارم اور اسٹیشنری کی دکانوں پر رش لگ گیا۔
والدین کا کہنا ہے خریداری کے لئے ایک دن دیاگیاجوناکافی ہے۔ کچھ والدین پریشان ہیں کہ خریداری کے بعد کہیں دوبارہ اسکول بند نہ ہوجائیں۔
تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کے باوجود والدین تشویش کا شکار ہیں۔ ان کاکہناہےکہ کوروناسےبچوں کابہت زیادہ تعلیمی نقصان ہواہے،اس لئےحکومت تعلیمی ادارے مستقل بنیادوں پر کھولنے کی حکمت عملی مرتب کرے۔
سندھ حکومت نےسختی سےنجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ تعلیمی ادارےہفتےمیں چھ دن کھلیں گےاورہردن صرف پچاس فیصدطلبہ کی حاضری ہوگی ۔
اس کےعلاوہ کھلنےوالےتمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ اورغیراساتذہ اسٹاف کی 100فیصدویکسینیشن کواس بات کویقینی بنایاجائےگا۔
اسٹاف کی ویکسینیشن کوچیک کرنےکیلئےسندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پی سی آرٹیسٹ کیلئےتعلیمی اداروں کےاچانک دورےکرےگا۔