ویب ڈیسک ماں کی آوازمیں جادوئی اثر۔
حال ہی میں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنےآئی ہےکہ وقت سےپہلےپیداہونےوالےبچوں کیلئےان کی ماں کی آوازدوران علاج پیداہونےوالی درد کی علامات کوکم کردیتی ہے۔
عام طورپروقت سےپہلےپیداہونےوالےبچوں کوکمزوری کےباعث ماں سےالگ کرکےانتہائی نگہداشت کےانکیوبیٹرمیں رکھاجاتاہے۔ اس دوران ان کاعلاج چلتاہےجس کادورانیہ کئی ہفتوں تک طویل ہوسکتاہے۔ یہ علاج پری میچوربےبیزکیلئےدردناک بھی ہوسکتاہےلیکن ڈاکٹران کادردکم کرنےکیلئےپین کلرزدینےکاخطرہ مول نہیں لیتےکیونکہ ایساکرناان کی زندگی کیلئےخطرناک ثابت ہوسکتاہے۔
ان بچوں کےدردکوکم کرنےکیلئےریسرچ کرنےوالی یونیورسٹی آف جنیواکےڈاکٹرزاورسائنسدانوں کی ٹیم کےمشاہدےمیں یہ بات آئی کہ دوران علاج جب ماوں نےاپنےپری میچوربےبیزسےبات کی توان کےچہرےپرظاہرہونےوالی دردکی علامات میں واضح کمی نوٹ کی گئی ۔
مزیدتحقیق پرپتاچلاکہ مائیں جب ان بچوں سےبات کرتی ہیں توان میں آکسی ٹوسن نامی مادےکی مقداربڑھ جاتی ہے۔ آکسی ٹوسن وہ ہارمون ہوتاہےجوان بچوں میں سٹریس یعنی دباوکوکم کرنےمیں مدددیتاہے۔
اس تحقیق سےہمیں پتاچلتاہےکہ پری میچوربےبیزکےعلاج کےدوران ان کی ماءوں یاپھروالدین دونوں کاان کےساتھ موجودہوناکتناضروری ہے۔
اس حوالےسےمزیدتحقیقات جاری ہیں اورحتمی نتائج کودنیابھرکےلیڈنگ میڈیکل جرنلزمیں شئیرکیاجائےگا۔
Courtesy: SciTechDaily | Science, Space and Technology News 2021