مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اعصاب شکن انتظارکےبعدآخرکاردعازہرہ بھی سامنےآہی گئی ۔ میڈیاپرچلنےوالےدعاکےویڈیوپیغام کےمطابق انہوں نےاپنی مرضی سےشادی کی ہےاوراپنےگھرمیں خوش ہیں۔
ویڈیوپیغام میں دعازہرہ نےکہاکہ ان کی عمر14نہیں 18سال ہےاوران کےگھروالےان کی مرضی کےخلاف شادی کرناچاہتےتھےاوران پرتشددکرتےتھے،جس کی وجہ سےانہیں گھرچھوڑکرجاناپڑا۔
دعاکےمطابق اس نےظہیراحمدسےاپنی مرضی سےشادی کی ہےاوروہ خوش ہے،اسےتنگ نہ کیاجائے۔مجھےکسی نےاغوانہیں کیاتھا،میں اپنی مرضی سےگھرسےآئی تھی۔ میں اپنےگھرمیں بہت خوش ہوں،خدارامجھےتنگ نہ کیاجائے۔
اس سےپہلے سوموارکےروزدوپہر3بجےپاکستانی نیوزچینلزپراس وقت اچانک ایک طوفان ساآگیاجب کراچی سےلاپتہ ہونےوالی نوعمرلڑکی دعازہرہ کےلاہورسےملنےسےخبرآئی۔
تقریباًایک گھنٹےاس خبرسےاچھی طرح کھیلنےاورپورےملک میں بھونچال مچادینےکےبعدپتاچلاکہ دعازہرہ اب بھی لاپتہ ہے،ہاں اس کانکاح نامہ ضرورملاہے۔ میڈیاکےمطابق دعا زہرہ کا نکاح مزنگ روڈلاہورکےمدرسےمیں ہوااورنکاح نامہ کے مطابق لڑکے کا نام ظہیراحند ہے اور وہ رائیونڈروڈلاہورکا رہائشی ہے ۔
لاہورپولیس کےذرائع کے مطابق فی الحال دعازہرہ تحویل میں نہیں آئی البتہ نکاح نامے پر تصویردعازہرہ کی ہے ۔ نکاح نامے پردعا زہرہ کی عمر18 سال لکھی گئی ہے لیکن شناختی کارڈ نمبرنہیں لکھا گیا۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کےبارےمیں لاہورپولیس ذرائع کاکہناہےکہ دعا زہرہ کا غیرقانونی طور پر نکاح کرایاگیا،لڑکالاہور کا رہائشی ہے، نکاح نامے کی تصدیق کرائی جارہی ہے۔
جیو نیوزسےبات کرتےہوئےدعا کے والد نے کہا کہ ٹی وی پر چلنے والے نکاح نامے میں بیٹی کی عمر18 سال لکھی ہےحالانکہ ان کی بیٹی 27 تاریخ کو 14 سال کی ہوگی ۔خیال رہے کہ دعا زہرہ 10 روز پہلے کراچی کےعلاقےگولڈن ٹاون سےلاپتہ ہوئی تھی۔