Home / اداکارہ درفشاں کاہوٹل سےجائےنمازچوری کرنےکاانکشاف

اداکارہ درفشاں کاہوٹل سےجائےنمازچوری کرنےکاانکشاف

Dur e Fishan steal Jaya Namaz

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نےایک بڑے ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔

اداکارہ درفشاں اداکار میکال ذوالفقار کے ہمراہ ندا یاسر کے شو”شان سحور”میں شریک ہوئیں۔ اداکارہ کے شو میں شریک ہونے کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ جائے نماز چوری کرنے کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران درفشاں نے کہا کہ انہوں نے ایک بارایک بڑےمشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔ درفشاں کی یہ بات سن کر ندا یاسر اور میکال ذوالفقار حیران ہوئے اور ہنسنے لگے۔

جائے نماز چرانے کی وجہ بتاتے ہوئےدرفشاں نےکہا کہ ہوٹل کے کمرے میں موجود جائے نماز بہت نرم اور اچھی تھی۔ اس موقع پر میکال ذوالفقار نے کہا تمہیں شرم نہیں آئی جائے نماز چراتے ہوئے؟ درفشاں نے کہا مجھے لگا شاید اللہ میاں اس کا حساب نہ لیں کیونکہ اس پر آپ نے نماز ہی پڑنی ہے نا۔

میکال ذوالفقار نے اداکارہ درفشاں کی بات کے جواب میں کہا کہ اس طرح توجو لوگ مسجدکےباہرسےچپل چوری کرتے ہیں انہیں بھی گناہ نہیں ملتا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …