Home / اب نکلےتوعمران خان کولیکرجائیں گے: گنڈاپور

اب نکلےتوعمران خان کولیکرجائیں گے: گنڈاپور

CM KPK threatens federal govt

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکی ایک بارپھروفاقی حکومت کودھمکیاں ۔ کہاعمران خان اسی ماہ کال دیں گےاوروہ اس کال پر گھروں سے نکلیں گے تو اس وقت تک واپس نہیں آئيں گے جب تک بانی کو رہا نہ کروالیں۔

صوابی میں جلسے سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاقربانی کےبغیرآزادی نہیں ملتی اورحقیقی آزادی کےلیے ہمیں قربانی دینی پڑے گی، بغیر قربانی کے حق، آزادی اورعزت نہیں ملےگی۔ چاہے جان بھی چلی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکےدم لیں گے اورانہیں رہاکرائےبغیرواپس نہیں آئیں گے۔

علی امین کا کہناتھاہم مقابلہ کریں گے،گھر واپس نہیں آئیں گے، عہدکرتےہیں حقیقی آزادی لینےتک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاآج کا جلسہ 26 ویں ترمیم کے خلاف ریفرنڈم ہے، آئندہ ہفتے چھبیسویں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔امید ہےعدالت ان ترامیم کو ختم کردے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …