ویب ڈیسک — ملک میں کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےآج سےتمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈومیسٹک پروازوں میں مسافروں کو کھانا پیش کرنا بند کر دیں۔
نیا اصول 17 جنوری سے نافذ العمل ہوگا اور بعد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے مطابق اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےایک ٹویٹ بھی اس سلسلےمیں کی گئی جس کےمطابق ملک بھر میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئےکیسوں کےباعث این سی او سی نے 17 جنوری سے گھریلو پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر کھانے / ناشتہ پیش کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
این سی او سی نے سی اے اے کو پروازوں کے دوران ماسک پہننے اور تمام ہوائی اڈوں پرکوروناایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ سخت ہدایات ان خدشات کےبعدسامنے آئی ہیں کہ کھانا کھاتے وقت ماسک اتارنے سےوائرس پھیل سکتا ہے جب کہ کھانا پیش کرنے میں کیبن کریو کا مسافر سے رابطہ بھی شامل ہے جس سے کورونا کیسز میں مزید اضافےکاخدشہ ہے۔