Home / سانحہ مری:انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کاپردہ چاک

سانحہ مری:انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کاپردہ چاک

murree tragedy inquiry report

ویب ڈیسک ۔۔ سانحہ مری کیوں پیش آیا،کس کی غفلت سےپیش آیا؟ 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی مفصل رپورٹ آج وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرےگی۔

سانحہ مری پر قائم پانچ رکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا۔انتظامیہ نے5 دن برفباری کے بعد راستوں کو دو روز تاخیر سے بند کیاجبکہ برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی رہی اورعملہ غائب تھا۔

سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ سیاحوں اورافسروں کےبیانات کاجائزہ لیکربنائی گئی ہےجس میں 30سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔سیاحوں نے سات اور آٹھ جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔

دوسری جانب سانحہ مری کے نو دن بعد ملکہ کوہسار کو سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ مری میں سیاحوں کو صبح چھے بجے سے شام پانچ بجے تک داخلے کی اجازت ہے۔ایک دن میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیاں ملکہ کوہسارمیں داخل نہیں ہو سکیں گی ۔۔ براستہ مری آزاد کشمیر جانے والی گاڑیوں کواس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔۔

واضح رہے کہ مری کے علاقے کلڈنہ اور جھیکا گلی کے قریب 9 جنوری کو شدید برفباری میں بے یارو مددگار گاڑیوں میں محصور ہوکر رات گزارنے والے بچوں اور خواتین سمیت 22 شہری انتقال کرگئے تھے، ان میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ظفر نصراللہ کی سربراہی میں 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …