ویب ڈیسک ۔۔ پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان کہتےہیں احتجاجی تحریک آخری فیصلہ ہے،اس کےسواکوئی راستہ نہیں ۔
نجی چینل سےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ اسمبلیوں سےمستعفی ہونےکافیصلہ بھی حتمی ہے،سب سےپہلےمرحلےمیں قومی اسمبلی سےاستعفےدئیےجائیں گےاوراس کےبعدمرحلہ وارصوبائی اسمبلیوں سےاستعفےدئیےجائیں گے۔ سب سےآخرمیں سندھ اسمبلی سےمستعفی ہونےکاآپشن رکھاگیاہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں، پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے، ان سے مثبت جواب کی امید ہے۔
انہوں نےکہاکہ یہ طےہےکہ ہمارےپاس احتجاج کےسواکوئی راستہ نہیں ، ایوان کےاندرہی احتجاج کرناتھاتوپی ڈی ایم کیوں بنائی ؟